چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان کا چوتھا نمبر، تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان کی ٹیم نے پاکستان کو ایکبار پھر 2-1سے شکست دے  

میلبورن (سپورٹس ورلڈ نیوز) میلبورن آسٹریلیا میں جاری فور نیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے ہونے والے میچ میں جاپان کی ٹیم نے پاکستان کو 2-1سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ ٹیم پاکستان ایونٹ میں ایک بھی کامیابی اپنے نام نہ کر سکی  پاکستان کا نیچے سے پہلا نمبر۔ تفصیلات کے مطابق چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج ہونے ولے تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان کی ٹیم نے ایکبار پھر ٹیم پاکستان کو شکست کے دوچار کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے منہ پر سیاہی مل دی۔میچ کا آغاز انتہائی برق رفتاری سے ہوا اور دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے ۔ اس دوران جاپان کے کھلاڑی یامادا نے پاکستان کے خلاف ایک یقنی گول گیند کو پول سے اوپر اُچھالتے ہوئے ضائع کر دیا جسکے فورا بعد ہی کھیل کے تیر ہوں منٹ پاکستان کے اعجاز احمد کو ایک موقع میسر آیا جنہوں نے اسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گیند کو پولز کے اند پھینکتے ہوئے ٹیم پاکستان کو جاپان کے خلاف 1-0کی برتری دلا دی ٹیم پاکستان ابھی فتح کا جشن بھی نہ منا پائی تھی کے کھیل کے 14ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے کنتا تناکا نے پاکستان کے خلاف گول کرتے ہوئے سکور 1-1سے برابر کر ڈالا، جوکھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک برابر ہی رہا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں جاپان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دوسرا اور فیصلہ کن گول کا زوما موراتا نے کھیل کے 57ویں منٹ میں کیا، اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 2-1سے برتری دلا دی۔