چوتھی عامر کیبلز ویسٹ زون ٹی 20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ : کرکٹ سنٹر نے ماڈل ٹاؤن جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا 

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) عامر کیبلز کے زیر اہتمام چوتھی عامر کیبلز ویسٹ زون  کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا سیمی فائنل کرکٹ سینٹر اور ماڈل ٹاؤن جمخانہ کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ کرکٹ سنٹر نے ماڈل ٹاؤن جمخانہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سٹیگ کرکٹ کلب پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ ماڈل ٹاؤن جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ اخلاق مسیح نے 31، رمیض یونس 24 اور احمد صفی نے 22 رنز بنائے۔ کرکٹ سنٹر کی طرف سے رضا علی ڈار نے 2/14، حسیب الرحمن 2/24، محمد وقاص 1/22، محمد ارشاد 1/17 اور سلیمان نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کرکٹ سینٹر نے 18.1 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ انس محمود نے 49 اور سلمان فیاض نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ماڈل ٹاؤن جمخانہ کی طرف سے جہانگیر اقبال نے 2/16، محمد فیصل 1/14، حسن رضوان 1/18 اور مستفید نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔ عرفان دلشاد، کامران خلیل امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ اس چیمپئن شپ کا فائنل کرکٹ سنٹر اور سٹیگ کرکٹ کلب کے درمیان 10 جنوری بروز بدھ کو 11بجے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جس کے مہمانِ خصوصی سابق صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ یہ بات سی ای او عامر کیبلز / چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے کہی۔