چوتھے بین الصوبائی گیمز کیلئے فاٹاوالی بال ٹیم کے سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 26فروری کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقد ہونگے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پشاورمیں اگلے ماہ ہونیوالے چوتھے بین الصوبائی گیمز کیلئے فاٹاوالی بال ٹیم کے سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 26فروری کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقد ہونگے۔فاٹاوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خورشیداقبال کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 18سے21مارچ تک پشاور میں کھیلے جانیوالے چوتھے بین الصوبائی گیمزکیلئے خیبر پختونخوااور ملک کے دیگر صوبوں کی طرح فاٹاکھیلوں کی ایسوسی ایشنزنے بھی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں فاٹا والی بال کی مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے والی بال کھلاڑیوں کے ٹرائلز26فروری کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم میں سہ پہر تین بجے لئے جائینگے ،سلیکشن کمیٹی والی بال کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں عبدالرحیم ،سجاد،بشیر احمداور امتیازکے زیر نگرانی ٹرائلز میں باجوڑ ایجنسی،مہمند ایجنسی،کرم ایجنسی ،ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان،خیبر ایجنسی سمیت دیگر ایجنسیوں اور ایف آرزعلاقوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے 23سال سے کم عمر کھلاڑیوں کوٹرائلز میں اپنے دوعددتصاویر اور مکمل دستاویزات کے ساتھ بروقت شرکت کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

https://www.facebook.com/sportsworldpk1/