چوتھے کراچی بیچ گیمز کک باکسنگ میں انشال حسین اور اوسامہ نے گولڈ میڈل جیت لئے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کلفٹن کراچی کے ساحل پر منعقدہ چوتھے پیزا ہٹ کراچی بیچ گیمز میں کک باکسنگ کے مقابلے کراچی ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن اور سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہوئے ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ غضنفر اور ٹیکنیکل آفیشلزسیکریٹری کراچی ایمیچر کک باکسنگ راجہ یاسر اورسندھ ایمیچر کک باکسنگ کے صدر شہزاد احمد تھے۔ کک باکسنگ کے فائنل نتائج کے مطابق گرلز ایونٹ میں انشال حسین ، عروج اور ہدیٰ نے اپنے اپنے ویٹ میں گولڈ میڈل جبکہ جنت، حانیہ ناز اور فجر نے سلور میڈل ھاصل کئے۔ کک باکسنگ کے بوائز ایونٹ میں اوسامہ،حسنین اور صاحب نے گولڈ جبکہارحم اور حمزہ نے سلور میڈل حاصل کئے۔ عبیدالرحمن اعوان اور وسیم حاشمی نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔ بیسٹ پرفارمنس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو سیندھ ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے تعریفی میڈل بھی ایوارڈ کئے گئے جو کھلاڑیوں کو مختار احمد اور دلوارث خان نے پہنائے۔