چیریٹی ریس: سرینا کی ’دھاندلی ‘ 2 کلو میٹر بعد ہی ٹیکسی پرسوار ہو گئیں

میامی (ویب ڈیسک) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنی چیریٹی فاﺅنڈیشن کے لیے منعقدہ 5 کلو میٹر کی دوڑ میں ’دھاندلی ‘ کر دی، اس ریس میں 3 ہزاررنرز نے حصہ لیا، سرینا ولیمز بھی شروع میں ساتھ ہی دوڑیں مگر پھر 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد رک گئیں، پھر قریب میں موجود ٹیکسی میں جابیٹھیں جو انھیں فنش لائن کے قریب لے گئی، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے آخری اپنی ہی ریس کے تین کلومیٹر سے جان کیوں چھڑائی ، اسی ریس میں شریک ان کی بہن وینس ولیمز نے پورا فاصلہ دوڑکر طے کیا۔