چیف جسٹس آف پاکستان میاں نثار ثاقب کے حکم پر ہونے والے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فیصل صالح گروپ کے سردار نوید حیدر نے رانا اشرف کو شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں نثار ثاقب کے حکم پر انہی کی جانب سے نامزد کردہ الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہونے والے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فیصل صالح حیات گروپ سے تعلق رکھنے والے امیدوارسردار نوید حیدر نے خافظ سلمان بٹ گروپ کے امیدوار رانا اشرف کو شکست دے کر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی صدارت ا الیکشن جیت لیا ہے۔آج ہونے والے انتخابات میں سردار نوید حیدر خان نے رانا اشرف کو 23 کے مقابلے میں 13 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ آج فٹبال دشمنوں کو شکست ہوئی ہے ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان میں فٹبال کو باقابل تلافی نقصان ہوا،اب ہم کسی کو مذید پاکستان فٹبال کے مستقبل سے کھیلنے کی اجاشت نہین دیں گے۔اس موقع پر سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں نثار ثاقب کے بے حد مشکور ہیں جنکے فیصلہ نے پاکستان فٹبال کو مذید تباہی سے بچا لیا۔انہوں نے کہا کہہمارے مخالفوں نے گذشتہ رات میدان سے بھاگنے کی ایک کوشش بھی کی مگر وہ ناکام رہے۔