ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اورڈسٹرکٹ بنوں کبڈی ایسوسی ایشن کے باہم اشتراک سے ضلعی کبڈی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اورڈسٹرکٹ بنوں کبڈی ایسوسی ایشن کے باہم اشتراک سے ضلعی کبڈی ٹورنامنٹ بنوں کے اکرام خان درانی سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔پانچ روزہ مقابلوں کے باقاعدہ افتتاح خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے صدرپیربرکت علی نے کیااس موقع پرانٹرنیشنل ریفری جج سلطان سید علی شاہ ،سابقہ قومی کھلاڑی فاروق ،نیاز علی بھی موجود تھے افتتاح میچ میں مندنی کلب نے لکی مروت کی ٹیم کوشکست سے دوچارکیا۔پیر برکت نے اس موقع پرمیڈیاکوبتایاکہ صوبائی ایسوسی ایشن پاکستان کی سترسالہ تقریبات کوشایاں شان انداز سے منانے گی ہم نے پورے صوبے میں اپنی سطح پرپروگرام شروع کردیے ہیں دس اگست سے بنوں میں ال پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کھیلاجائے گااس میں لک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گے تیرہ اگست کی رات بارہ بجے عظیم الشان آتش بازی ایونت بھی شامل ہے انہوں نے بتایاکہ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہماری کاوشیں لوگوں کوپسند آئے گی۔