ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سندہ کی طرف سے گولڈ میڈلسٹ سندہ کی نیٹ بال ٹیموں (مرد،خواتین) کے لئے کیش ایوارڈ کا اعلان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندہ کی مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں نے ڈاکٹر نیاز علی عباسی، سیکرٹری اسپورٹس سندہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس پر ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے دونوں ٹیموں کو بہت بہت مبارک باد دی اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی گراس روٹ سے پیدا کرے اور مستقبل میں بھرپور محنت کرے اور انٹرنیشنل سطح پر بھی میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کرے ، اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سندہ بھر پور تعاون کرے گی۔

اس موقع پر سندہ اسپورٹس بورڈ کے ڈایکٹر شہزاد پرویز بھٹی اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں بھی موجود تھے۔