ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی ٹورنامنٹ واپڈاکالونی نے جیت لیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز ) ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی ٹورنامنٹ واپڈاکالونی نے جیت لیا،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے لنڈی ارباب کی ٹیم کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی دائریکٹر سپورٹس عبدالرشید انور اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔رات کی مصنوعی روزمیں کھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ انٹر کلب رسہ کشی کے مقابلوں میں ضلع پشاور سے بڑی تعدادمیں ٹیموں نے حصہ لیاجن میں سے واپڈاکالونی اورلنڈی ارباب کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوایفائی کرلیا،فائنل میچ میں واپڈاکالونی ٹیم پرمشتمل کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ کو اپنے نام کیا۔