ڈسٹرکٹ ناظم صوابی سپورٹس گالا ، ہاکی ٹورنامنٹ کی ٹرافی شاہین کلب نے اپنے نام کر لی, ٹیبل ٹینس میں ہاشم خان اور زید نے جیت اپنے نام کرلی

پشاور (سپورٹس ورلڈ نیوز)ڈسٹرکٹ ناظم صوابی سپورٹس گالاکی مناسبت سے منعقدہ انٹر کلب ٹیبل ٹینس کے سینئر مقابلے ہاشم خان اور جونیئر کافائنل میچ زید نے جیت لیا،جبکہ ہاکی ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹرافی شاہین کلب نے اپنے نام کیا۔اس موقع پر ڈی ایس اوصوابی طارق محمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ڈسٹرکٹ ناظم صوابی سپورٹس گالا کے سلسلے میں کرنل شیر گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں آباسین کلب اور شاہین کلبوں کے مابین کھیلاجانیوالافائنل میچ 2-2گول سے برابر رہاہے جبکہ پیلنٹی میں بھی گول برابر رہنے کے بعد ٹاس پر میچ کا فیصلہ کیا ،جس میں شاہین کلب کو فاتح قراردیدیاگیا۔اسی طرح انٹر کلب ٹیبل ٹینس کے سینئر کٹیگری کے فائنل میچ میں ہاشم خان نے ہدایت آمین کو 4-1سے جبکہ جونیئر کٹیگری کے مقابلے میں زید نے فیضان کو 3-1سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔