ڈسٹرکٹ پشاور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کالجز ویمن سائیکلنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ پشاور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کالجز ویمن سائیکلنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے جسکے لئے حتمی تاریخ کا اعلان ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس میں کیاجائیگا۔یہ بات ڈسٹرکٹ پشاور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ناصر مہمند نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیاہے ۔انکاکہناتھاکہ پشاور میں خواتین سائیکلنگ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں بنیادی وسائل کی شدید کمی ہے اور انشاء اللہ ایسوسی ایشن ان کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات مہیاکرکے انکی حوصلہ کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ خواتین سائیکلنگ کی فروغ کیلئے مختلف تعلیمی اداروں میں طالبات کوسائیکلنگ تربیتی کیمپ لگایائے گاجسکے بعد پشاور میں انٹر کالجزویمن سائیکلنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیاجائیگا۔ناصر مہند نے یہ بھی اعلان کیاہے کہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پشاورمیں مختلف خواتین کالجز اور سکولوں کو مرحلہ وار سپورٹس سائیکلیں دی جائے گی ،جس سے پشاور میں صحیح منعوں میں اس کھیل کو فروغ ملے اور نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے۔