ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ اور ٹی 10 لیگ میں اپنی کارکردگی سے فٹنس ثابت کر کے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کروں گا :عبدالرزاق

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کو یقین ہے کہ وہ اب بھی اس قابل ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں شامل ہونے کیلئے فرنچائزز کو قائل کرسکتے ہیں کہ انہیں منتخب کریں۔ دھواں دار بلے بازی اور عمدہ باﺅلنگ سے شہرت رکھنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ اور ٹی 10 لیگ میں اپنی کارکردگی سے فٹنس ثابت کریں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ ”میں پی ایس ایل میں کھیلنا چاہتا ہوں، لیکن میرا خیال ہے کہ اب وہ وقت گزر چکا ہے۔ لیکن میں ٹی 10 لیگ کھیل رہا ہوں اور ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کھیلوں گا۔
اگر میں ان مقابلوں میں کارکردگی دکھانے اور اپنی فٹنس ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا، تو مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کروں گا۔“  جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا ٹیلنٹ ضائع کیا گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ”میں باقاعدگی سے کرکٹ کھیلتا تھا۔ لیکن مجھے ٹیم سے باہر نکالا جاتا رہا، اور ایسا ہونے پر کسی بھی کھلاڑی کیلئے ذہنی طور پر مستحکم رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میں 2009ءاور 2010ءمیں ٹیم میں واپس آیااور پھر باہر نکال دیا گیا۔ یہ سب کچھ تقریباً 4 سال تک جاری رہا۔ میرا خیال ہے کہ 2007ءمیں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھا اور اس سے اگلے چند سال مجھے ضائع کیا گیا۔“