ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد جلد کیا جائیگا ۔ سیدصلاح الدین احمد ڈپٹی کمشنر ساؤتھ . کمیٹی تشکیل ،اصغر بلوچ ،خالد رحمانی ،عبدالحمید اور محمد یعقوب اراکین میں شامل

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین احمد نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ “ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول “کا انعقاد کیا جائیگا یہ اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع ساؤتھ کے اسپورٹس آرگنائزروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام محمد خان ،اصغر بلوچ ،خالد رحمانی ،اعجاز احمد قریشی ،خالد بروہی ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ میری اولین ترجیح اور خواہش ہے کہ کراچی کا ضلع جنوبی جو کہ کھیلوں کا عظیم مرکز ہے اس میں تسلسل کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پائیں انہوں نے کہاکہ کمشنر کراچی صالح فاروقی کی زیر سرپرستی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں انشا اللہ کھیل کے میدان آباد کروں گا ،ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے کنوینر غلام محمد خان جبکہ اراکین میں اصغر بلوچ ،خالد رحمانی ،عبدالحمید اور محمد یعقوب ہوں گے ۔جو “ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول “کے انتظامات مکمل کرکے 3دن میں اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو پیش کرینگے اس موقع پر کلیم اعوان ،باران بلوچ ،عبدالماجد ،جاوید اقبال ،محمد ناصر ،فرح ریاض ،سرور حسین نے اظہار خیال کیا اور متعدد تجاویز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو دیں جبکہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اس قسم کے مشاورتی اجلاس مسلسل ہر ماہ کے شروع میں ہوگی ۔