ڈیسکون سپر لیگ ،آئی سی آئی ،میزان بینک، نیسلے اور ڈیسکون کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز)  ڈیسکون سپر لیگ 2017 میں آئی سی آئی ،میزان بینک،نیسلے اور ڈیسکون کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ارفع کریم گرائونڈ پر پہلے رائونڈ کے افتتاحی میچ میں آئی سی آئی کی ٹیم نے سی سی آئی (کوک) کو دو وکٹوں سے شکست دیدی ۔دوسرے میچ میں عامر کیبل گرائونڈ پرمیزان بینک اور نیسپاک کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جہاںمیزان بینک کی ٹیم نے چھ وکٹوںسے کامیابی حاصل کی ۔ارفع کریم گرائونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیسلے اور پیکجز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں ۔ اس مقابلے میںنیسلے کی ٹیم نے 41رنز سے کامیابی سمیٹی ۔

چوتھا میچ ڈیسکون اور ایف بی آر کے درمیان البلال کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم ڈیسکون نے فہیم بٹ کی کپتانی میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوںسے فتح حاصل کی ۔تمام ٹیموںنے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر آئی سی آئی کے محمد یوسف ،میزان بینک کے محسن پرویز ،نیسلے کے حامد حیات اور ڈیسکون کے محمد مبشر کو مین آف دی میچ کے ایوارڈز دئیے گئے ۔
سپورٹس انچارج