ڈیسکون سپر لیگ ،پہلے سیمی فائنل میں نیسلے نے میزان بینک کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)  ڈیسکون سپر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں نیسلے کی ٹیم نے میزان بینک کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ،فاتح ٹیم نے 137رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 17.3 اوورز میں پورا کرلیا ۔ڈیسکو ن سپر لیگ کا پہلا سیمی فائنل ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا گیا جہاں شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔میزان بینک کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹ کے نقصان سے137رنز بنائے ۔

جواب میں نیسلے کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ فاتح ٹیم کے عمر ڈوگر کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان اور مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ٹرافی پیش کی۔