ڈیسکون سپر لیگ: دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ڈیسکون الیون نے آئی سی آئی کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

لاہور(  سپورٹس ورلڈ نیوز ) ڈیسکون سپر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ڈیسکون الیون نے آئی سی آئی کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ، 25اکتوبرکو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ڈیسکو ن اور نیسلے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

سپر لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میںکھیلا گیا ۔آئی سی آئی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹ کے نقصان سے مجموعی طور پر81رنزبنائے ۔

جبکہ میزبان ٹیم ڈیسکون نے کپتان فہیم بٹ کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف13.3  اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔ فاتح ڈیسکون کے سلمان صادق کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔