ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے تیسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کو ہرادیا.مہمان خصوصی کے ایچ اے چیئرمین گلفراز خان تھے

.
کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز-ایم وقاص شیخ) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے تیسرا میچ جو کہ ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم ُاور ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا.جو کہ ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کو 3-4سے ہراکر میچ جیت لیا.تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 کا تیسرا میچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا . جس میں ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کو 3-4سے ہرادیا. ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کی جانب سے فضل خان,عارف اللہ ,ابرارخان,ازلان خان نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کی جانب سے حماد ,فیضان اور شاہزیب نے گول اسکور کیا.مزکورہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا. جسے شائقین نے بے حد سراہا .بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ  ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کے تیمور شیخ کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا .اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان تھے.انکے ہمراہ کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے .انکے علاوہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین, کوچ ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم انیس کیانی,اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے.