ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017.ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم کو 0-2سے ہرادیا

کراچی( ایم وقاص شیخ- اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے نواں میچ جو کہ ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم ُاور ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا.جو کہ ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم کو 0-2سے ہراکر میچ جیت لیا.تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 کا نواں میچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا . جس میں ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم کو 0-2سے ہرادیا. ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کی جانب سے دونوں گول فضیل خان نے کئے.مزکورہ میچ انتہائی دلچسپ رہا جسے شائقین نے بے حد سراہا . دو گول اور بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ  ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کے فضیل خان کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا .
اس موقع پر مہمان خصوصی کے اہچ اے چیئرمین گلفراز خان تھے .انکے علاوہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین,ایگزیکٹیوممبر کے ایچ اے انیس کیانی ,اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.کل بروز اتوا دو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے پہلا سیمی فائنل دو بجے پول اے کی ڈسٹرکٹ سینٹرل بمقابلہ پول بی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30-3 پرڈی جی رینجرز بمقابلہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کھیلا جائے گا واضع رہے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو گول ایوریج کی بنیاد پر سیمی فائنل رسائی حاصل ہوئی ہے.