ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017.ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کو ہرادیا.مین آف دی میچ سبطین رضا قرار دئے گئے .

کراچی( ایم وقاص شیخ -اسپورٹس ورلڈ نیوز)کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے
آٹھواں میچ جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم ُاور ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا.جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کو 2-5 سے ہراکر میچ جیت لیا.تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 کا آٹھواں میچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا . جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورنگی ہاکی ٹیم کو 2-5سے ہرادیا. ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کی جانب سے پانچوں گول سبطین رضا نے کئے.جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سےحماد مصطفی اور کامران گول کرنے میں کامیاب ہوئے.مزکورہ میچ دلچسپ رہا. جسے شائقین نے بے حد سراہا . پانچ گول کرنے پر بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ  ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کے سبطین رضا کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا .اس موقع پر مہمان خصوصی کے ڈی اے اسپورٹس ڈائریکٹر خرم عارف تھے .انکے علاوہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین, چیئرمین و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز خان,ایگزیکٹیوممبر کے ایچ اے انیس کیانی ,اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.