ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کو تنخواہوں کی مد میں تمام بقایاجات کے چیک تقسیم کردیئے

کراچی( ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز)کے ڈی اے کیمپ آفس کراچی میں ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ و سیکریٹری حیدر حسین سمیت کے ایچ اے وفد کی موجودگی  میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کو تنخواہوں کی مد میں تمام بقایاجات کے چیک تقسیم کردیئے. اس موقع پر لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینسٹری کے وائس چیئرمین علی فرحان نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز بھی دیا.تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کیمپ آفس میں ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ ,سیکریٹری حیدر حسین و کے ایچ اے وفد کی موجودگی میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے تمام پلیئرز کو تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کے چیک دیئے.جبکہ لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینسٹری کے وائس چیئرمین علی فرحان نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش دیئے.  اس موقع پر اس موقع پر کے ایچ اے چیئرمین گلفراز احمد خان,وائس پریذیڈنٹ عبدالعظیم خان,اعجاز الدین,ڈاکٹر ماجد, ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے خرم عارف بھی موجود تھے. بعدازاں کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کو کھلاڑیوں کو تنخواہوں کہ مد میں بقایاجات دینے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ڈی اے نیشنل کھیل ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی.واضع رہے ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی اس سے قبل کھلاڑیوں کی تنخواہوں کی عدم فراہمی سے لاعلم تھے جس پر برہمی کا بھی اظہار کیا اور کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہیں متواتر جاری رکھنے کی بھی ہدایات دیں.