ڈی ویلیئرز کو سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ گوور کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 رنز کی ضرورت

سینچورین ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ گوور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ویلیئرز ( آج ) ہفتے کو بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں گوور کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ویلیئرز کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 25ویں بلے باز بن جائیں گے، گوور نے 8231 جبکہ ویلیئرز نے 8227 رنز بنا رکھے ہیں۔