کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 13 دسمبر کو جوہانسبرگ روانہ 

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے قومی ریسلنگ ٹیم تیرہ دسمبر کو لاہور سے براستہ دبئی جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ محمد بلال ستاون،عبدالوہاب اکسٹھ،مدثر حسین پینسٹھ،غلام غوث ستر، عبدالرحمان چوہتر، عمیر احمد چھیاسی، محمد انعام بانوے،طیب رضا ستانوے،احمد بٹ ایک سو پچیس ویٹ کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ محمد ریاض کوچ،خالد بٹ ریفری اور ریاض الحق مینجر کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے