کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ 2017میں پاکستانی ریسلرز نے 6کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے

جوہانسبرگ(سپورٹس ورلڈ نیوز) کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ 2017میں پاکستانی ریسلرز نے 6کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے ہیں ۔ گریکو رومن ریسلنگ مقابلوں کی 60کلو گرام کیٹگری میں بلال ،63کلو گرام میں عبدالوہاب ،67کلو گرام میں مدثر ، 72کلوگرام کیٹگری میں فرحان غوث،87کلو گرام کیٹگری میں امیراحمد اور 130کلوگرام کیٹگری میں احمد بٹ نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا،دوسری جانب عبدالرحمان نے 77کلو گرام کیٹگری میں چوتھی اور طیب رضا نے 97کلوگرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کی ۔براکپن کے کارنیول سٹی بگ ٹاپ ایرینا میں کھیلی جارہی یہ 3روزہ چیمپئن شپ آج اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگی۔ا سچ چیمپئن شپ میں کینیڈ ا،برطانیہ ،بھارت ، پاکستان ، ویلز ، آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور نائجیریا کے ریسلرز ایک دوسرے کے مرد مقابل ہیں۔