کامن ویلتھ گیمزمیں کے لیے 4 رکنی پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم میں شمولیت پر پلوشہ بشیر اور مراد علی کو نیشنل بینک کے صدر کی مبارک باد

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ،گروپ ہیڈ فیصل احمد ،ڈویژنل ہیڈ محسن فرقان ،شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے نیشنل بینک کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں پلوشہ بشیر اور مراد علی کا کامن ویلتھ گیمز کے لیے 4 رکنی پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم میں شمولیت پر مبارک پیش کی اور اپنے ایک بیان میں صدر نیشنل بینک سعید احمد نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں کامیابی کے لیے میں دعاگو ہوں اور قوم کی دعائیں بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہیں درین اثنا نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کی جانب سے ارشد حسین ،ا نور فاروقی ،عظمت اللہ خان نے بھی مبارک باد دی۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/