حکومتی عدم سر پرستی کے باعث اندرون سندھ کبڈی کا ببڑا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے،سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کی کھیلوں کے فروغ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں : وسیم الدین انصاری 

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز۔ ایم وقاص شیخ ) سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز ٹی وی آرٹسٹ وسیم الدین انصاری المعروف جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کبڈی پاکستان کا روایتی کھیل ہے جو ملک بھر میں بڑے ذوق و شوق سے کھیلا جاتا اور بے حد پسند کیا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے سندھ حکومت صوبہ میں اس کھیل کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی اور ہماری جانب سے بار بار کی درخواستوں کے باوجود کبڈی کے کھیل کو سندھ میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح مقبول بنانے اور سندھ سے کبڈی کے کھلاڑی نکالنے کے لئے معاونت فراہم نہیں کر رہی ہے۔ وہ آج یہاں کراچی میں سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کو خصوصی انٹر ویو دے رہے تھے۔وسیم الدین انصاری جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ بطور صدر سندھ کبڈی ایسوسی ایشن چاہتے ہیں کہ سندھ میں سے بھی کبڈی کے نامور کھلاڑی سامنے آئیں اور قومی ٹیم میں جگہ بنائیں اور عالمی سطح پر پاکستان کبڈی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان نام اور پرچم سر بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کبڈی کے بہت سے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں لیکن صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی اور سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے ساتھ عدم تعاون کے باعث وہ مایوسی کے بعد تھک ہار کر بیٹھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت آج ہماری پنجاب اور کے پی کے کی حکومتوں کی طرح سر پرستی کرے ہم ان کو میدان میں لے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ان میں سے کئی کھلاری بہت جلداپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پربا آسانی قومی کبدی تیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں کب سے سندھ کے میڈیا کی توجہ اس جانب دلوا کر اپنا کیس سندھ حکومت کے سامنے رکھنا چاہتا تھا مگر آج تک کسی میڈیا نے مجھ سے کبڈی کے حوالے سے بات نہیں۔ پہلی بار سپورٹس ورلڈٖ پی کے ڈاٹ کام پر آج مجھے اپنا کیس پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے جسکے لئے میں سپورٹس ورلڈٖ پی کے ڈاٹ کام کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم اور حق کی جنگ لڑنا ہی صحا فت ہے اورسپورٹس ورلڈٖ پی کے ڈاٹ کام یہ کام کر رہا ہے جسکے لئے میں اسکے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور کھلاڑیوں کی آواز بن کر رہنے کی اپنی روایت کو بر قرار رکھیں گے۔