کراچی میں انڈس گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، جس میں ایک سو بیس امیچر گالفر شرکت کررہے ہیں

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  کراچی میں انڈس گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، جس میں ایک سو بیس امیچر گالفر شرکت کررہے ہیں، ایونٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے میچ شاٹ گن فارمیٹ پر ہوں گے۔ کارساز گالف کورس پر شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 120 امیچرز گالفرز شریک ہیں، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ آرگنائزر پرویز احمد کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے شاٹ گن فارمیٹ پر میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پرویزاحمد نے کہا کہ گالف ٹورنامنٹ سے حاصل شدہ ڈونیشن ہسپتال کے مریضوں پر خرچ ہوں گے،انہوں نے 18 ہولز پر گالفرز بھر پور انداز میں مقابلہ کررہے ہیں، ہول ان ون کرنے والے کیلئے کار بھی انعام میں رکھی گئی ہے۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/