کراچی میں ہونے والی 23ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹرافی کے لئے ساحر ایسوسی ایٹ لاہور نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی میں ہونے والی 23ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹرافی کے لئے ساحر ایسوسی ایٹ لاہور نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا،،،چیئرمین علی اصغر ڈوگر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ساحر ایسوسی ایٹ کی ٹیم 18مئی کو کراچی روانہ ہوگی ۔فرسٹ کلاس کرکٹر عمران علی ٹیم کی قیادت کریں گے ،،،،کھلاڑیوں میں ندیم خان ،زوہیب امانت ،اویس ڈوگر،کاشف ،امیر سعید،عاقب خان ،شہزاد،محسن راشد،حسنین جمیل،وسیم عارف ،شاہد علی شامل ہیں ،،،عرفان منظور کوچ اور سردار ہارون نیازی ٹیم منیجر ہوں گے ۔۔