کراچی نے حید ر آباد کو شکست دیکر سہ فریقی باسکٹ بال سیریز جیت لی  انجنیئر محفوظ الحق نے انعامات تقسیم کئے

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی نے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی سہ فریقی باسکٹ بال سیریز جیت لی آرام باغ باسکٹ کورٹ پر سیریز کے آخری میچ میں کراچی نے حید ر آباد کو 41-63 پوائنٹس سے ہرادیا ہاف ٹائم اسکور 20-41 تھا کراچی کی جانب سے فضیل احمدنے 15 زین العابدین نے 13 اور کینتھ نے 10 پوئنٹس اسکور کئے عامر عیاث ، نزاکت خان اور جمیل احمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے زعیمہ خاتون،اقراویس اور ممتاز احمدنے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے اس موقع پر ایس او اے کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق مہمان خصوصی تھے

جبکہ تقریب تقسیم انعامات کی صدارت اپینک کے سیکریٹری جنر ل شکیل یامین کانگا نے کی اس موقع پر عابد افتخار ملھی ،عبدالناصر ،غلام محمدخان ، طارق حسین ، احمدعلی راجپوت ، خرم رفیع حیدر آباد پرویز شیخ جامشورہ بھی موجود تھے انجینئر محفوط الحق نے دونوں ٹیموں کو نقد اور دیگر انعامات تقسیم کئے زین العابدین کو سیرسیز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔