کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن مرحوم پروفیسر انور چوھدری کے نام سے جونیئر بوائز،اسکول بوائزو گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ آرگنائز کرے گی : علی اکبر شاہ قادری 

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس پاکستان کی سینئر ترین باکسنگ شخصیت اور اولمپیئن باکسنگ جج علی اکبر شاہ قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری علی محمد سعید نے آل کراچی احسن ملک بوائز اینڈ گرلز باکسنگ ٹورنامینٹ کی مکمل رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں پاکستان کے نیشنل باکسنگ کوچاور ٹرانس لیاری باکسنگ کلب کے بانی سابق انٹرنیشنل باکسر عبدالمجید بروہی کی باکسنگ میں مسلسل بے لوث خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں سینیئرنائب صدر گلاب شاہ نے کراچی ویسٹ میں کوچز اور ریفری ججز کے لئے تربیتی کورس کی تجویز پیش کی،جبکہ عبدالمجید بروہی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانکی باکسنگ کو دنیا میں عروج پر پہنچانے والی شخصیت مرحوم پروفیسر انور چوہدری کو پاکستان باکسنگ نے چند سالوں میں فراموش کردیا ہے اسلئے مجید بروہی نے تجویز دیکہ پروفیسر انور چوہدری مرحوم کے نام سے ٹورنامینٹ ہونا چاہئے۔سابق باکسر اور ضلعی نائب صدر اور کھیلوں کے سینئر صحافی اسحاق بلوچ نے مجید بروہی کی تجویزکی بھرپور حمایت کی اور یقین دلایا کہ پاکستان بلخصوص کراچی کے کھیلوں سے منسلک صحافی پروفیسر انور چوھدری مرحوم کے نام سے باوقار انداز میں منعقد کئے جانیوالے باکسنگ ٹورنامینٹ کی بھرپور کوریج کریگی۔علی اکبر شاہ قادری نے تمام تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان میں باکسنگ کا جو حال ہے اسکو دیکھکر یقین نہیں ہوتا کہ باکسنگ کہاں جارہی ہے۔قومی سطح پر باکسنگ ٹورنامینٹس کا سلسلہ رک چکا ہے اور علاقائی سطح پر باکسنگ کو مذاق بناکر رکھ دیا گیا ہے،ٹورنامینٹس میں باکسنگ قوانین اور باکسنگ کے بین الاقوامی ویٹس کو بھی مذاق بنا دیا گیا ہے ۔علی اکبر شاہ قادری نے یقین دلایا کہ اب باکسنگ کو درست سمت لے جانے کے لئے8 201کی ابتداء سے میں ذاتی طور پر اپنے اولمپک اور انٹرنیشنل ٹیکنیکل ایکسپرٹ دوستوں کی مشاورت سے کراچی میں ریفری ججز اینڈ کوچز ٹریننگ کورس کا انعقادکرونگا،ساتھ ہی پاکستان بھر سے اپنے باکسنگ کے مخلص دوستوں اور پروفیسر انور چوھدری مرحوم کے دیرینہ شاگردوں کی مکمل مشاور ت اور حمایت سے کراچی میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن ،ایشین باکسنگ فیڈریشن اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر مرحوم پروفیسر ڈاکٹر انور چوھدری کے نام سے بین الاقوامی باکسنگ کے قوانین،ویٹس کے عین مطابق جونیئر بوائز،جونیئر گرلز،اسکول بوائز اور اسکولس گرلز باکسنگ ٹورنامینٹ آرگنائز کیا جائیگا اور انشاء اللہ نئے سال سے پاکستان میں گراس روٹ سے باکسنگ کی درست ابتداء سندھ کراچی سے کی جائیگی۔علی اکبر شاہ قادری نے یقین دلایا کہ میرا یہ اقتدام کسی بھی متبادل ایسوسی ایشن یا فیدریشن کے لئے نہیں صرف اور صرف پاکستان باکسنگ اور باکسروں کے عظیم تر مفاد کی خاطر ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ اللہ مجھے ضرور کامیابی عطاء کریگا۔