کراچی ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پہلی عفیف ٹرافی رینکینگ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز22دسمبر سے ہوگا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی ٹینس ایسو سی ایشن ، سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر سرپرستی پہلی عفیف ٹرافی رینکینگ ٹینس چیمپئن شپ 2018 یونین کو آ پریٹو کلب کراچی میں ہفتہ 22 دسمبر سے منعقد کرے گی جسے پاکستان کے معروف پیکیجنگ ادارے عفیف گروپ نے اسپانسر کیا ہے ٹورنامنٹ میں، مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز ، جونئرز 17, 15, 13, 11, 9 , اور 7سنگلز ، مینز ڈبلز، کے مقابلے ہونگے جبکہ پیرا اسپورٹس اور اسپیشل اولمپک پاکستان کے تکنیکی تعان سے وہیل چئر ڈبلز اور یونیفائڈ ڈبلز کے مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں پاکستان سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے اشتراک سے سافٹ ٹینس انڈر 21 بوائز اور گرلز سنگلز، سافٹ ٹینس انڈر 21 ڈبلز اور مکس ڈبلز انڈر 21 ڈبلز بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہونگے ۔ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 20دسمبر ہے۔ انٹری محمد خالد رحمانی کو sindhtennis@gmail.com یا واٹس اپ نمبر 0300 3607209 یا سروار حسین کو 03332261702پر بھیجی جاسکتی ہے ، آرگانئزنگ کمیٹی میں گلزار فیروز صدر، نادیہ رازاق اور نوشاد احمد نائب صدور۔ محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ریفری۔ سرور حسین میڈیا کو آرڈینیٹر۔ رئیسہ اشفاق آرگانئزنگ سیکریتری۔ اور ممبران میں قدسیہ راجہ۔ فرح ریاض۔ عقیل شبیر۔ عشرت زاہرہ ۔ ارم بخاری۔ عباد سرور شامل ہیں