کراچی پبلک اسکول اسپورٹس گالا کا آغازہفتہ سے ہوگا سفاوی،گلشن، جوہر ، ملیر، شاہراہِ فیصل، طارق روڈ، ایف بی ایریا، کیمپس کے ہزاروں طلبہ و طالبات صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی پبلک اسکول ہر سال کی طرح امسال بھی اسپورٹس گالا کا انعقاد کر رہاہے۔ کے پی ایس کے اسپورٹس کورڈینیٹر سید منیر علی قادری کے مطابق کم و بیش 2 ہزار طلبہ و طالبات مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظارہ کریں گے۔ منیر علی قادری کے مطابق سفاوی کیمپس کورنگی ،پی ای سی ایچ ایس ،شاہراہِ فیصل، اسٹار گیٹ، ملیر، ایف بی ایریا، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال،مسلم آباد،طارق روڈ اور کشمیر روڈ کیمپس میں زیرِ تعلیم8 سال سے 18 سال تک کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔ کرکٹ ،فٹبال، باسکٹ بال، تھرو بال، فٹسال، کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس کے ایونٹ شامل ہیں۔منیر علی قادری کے مطابق یہ تمام مقابلے سفاوی کیمپس کورنگی اور ملیر کیمپس ملیر کینٹ پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔یہ مقابلے لیگ بنیاد پر کھیلے جائیں گے منیر قادری کے مطابق ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد کے پی ایس کے ہونہار کھلاڑیوں کو ملکی اور صوبائی سطح پر روشناس کرانے اور اُن کی صلاحیتوں کوپروان چڑھانا ہے جبکہ منتخب کھلاڑیوں کو کوچنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔تائی کوانڈو کے مقابلے پہلی مرتبہ شامل کئے گئے ہیں۔دریں اثناء کے پی ایس اسپورٹس گالا کی افتتائی کی تقریب ہفتہ ۹ دسمبر 2018 ملیر کیمپس نزد ملیر کینٹ میں منعقد ہوگی۔ ممبر قومی اسمبلی جناب عبدالحکیم بلوچ بحیثیت مہمانِ خصوصی صبح 11 بجے اسپورٹس گالا کے ایونٹ کا باقائدہ افتتاح کریں گے۔