کراچی پبلک اسکول ملیر کیمپس علاقہ کے لئے خوبصورت تحفہ ہے عبدالحکیم بلوچ کا اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی پبلک اسکول کے زیرِ احتمام انٹر برانچ اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کے پی ایس ملیر کیمپس میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی اور ضلع ملیر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت جناب عبدالحکیم بلوچ تھے جنہوں نے فٹبال کو کک لگا کر با قائدہ افتتاح کیا۔ قبل ازیں بحثیت مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے اپنی تقریر میں کراچی پبلک اسکول کی انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کراچی پبلک اسکول نے تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور عمدہ کارکردگی سے اپنا لوہا منوایا ہے۔حکیم بلوچ نے مزید کہا کہ نوجوان قوم کا عظم سرمایہ ہوتے ہیں اور کے پی ایس نے سینکڑوں نوجوان تیار کر کے مستقبل کی نوید سنائی ہے۔ عبدالحکیم بلوچ نے کے پی ایس کی ضلع ملیر میں برانچ قائم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اِسے ضلع ملیر کے لیے خوبصورت تحفہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ کے پی ایس کی زیرِ سر پرستی ضلع ملیرکے بچوں اور نوجوانوں کو بہترین تعلیمی سہولتیں میسر ہوں گی جبکہ فٹبال گراؤنڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلداسکول کے طلبہ قومی سطح پر کھیلوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں گے۔افتتاحی تقریب سے پرنسپل مسز اختر معروف، پرائمری انچارج صدف راشد، سیکنڈری سیکشن کے انچارج پروفیسر جاوید پاشا اور اسپورٹس کورڈینیٹر اور ایونٹ مینیجر سید منیر علی قادرینے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض سیئنیر ٹیچررخسانہ فہیم نے انجام دیئے اس موقع پر سینیئر اسپورٹس ٹیچر محمد عارف کو 25سالہ خدمات پر گاڈ اوف آنر پیش کیا ۔تقریب میں ڈائریکٹر نعیم محی الدین اور پرنسپل محترمہ مسز اختر معروف نے مہمانِ خصوصی کو کے پی ایس کا نشان پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر محترمہ سارہ محی الدین، ڈائریکٹر عامر محی الدین، شیر بانو، گلستانِ جوہر کیمپس کی انچارج عطیہ آصف ، سمینہ ناصر سمیت طلبہ کے والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی روز فٹبال ایونٹ کے مقابلے ملیر کیمپس اور جوھر کیمپس کے درمیان ہوئے جو ایک ایک گول سے برابر رہے۔یحیٰی شفیق، حمزہ ملک، سفیان، محمد ابراھیم، خلیل الرحمٰن، عباد خان اورسعدنے دلکش کھیل پیش کیا۔افتتاحی پروگرام میں کے پی ایس ملیر کیمپس کے کمسن طلباء و طا لبات نے قومی شناخت کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیا جبکہ علاقائی زبانوں میں مہمانِ خصوصی عبدالحکیم بلوچ اور دیگر مہمانون کو خوش آمدید کہا۔ طلبہ و طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے علاقائی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جسے شائقین کی طرف سے زبردست پزیرائی ملی۔ اسپورٹس گالا میں ۵۰۰ ۱ سے زائدطلبہ شرکت کر رہے ہیں۔