کراچی کلب اوپن نیشنل سینئرزاورجونئیرز ٹینس چیمپئن شپ 2018 ،3سے 9 نومبر کے دوران منعقد کی جائے گی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی کلب 3سے 9 نومبر کے دوران پہلی کراچی کلب اوپن نیشنل سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ 2018 کراچی کلب میں منعقد کرے گی، یہ نیشنل ٹورنامنٹ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی منظوری سے سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے تحت منعقد کیا جایء گا – ٹورنامنٹ میں 50000 روپئے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں جونئرز 18۔14۔ 10 اور گرلز 18سنگلز ۔ جونئرز ڈبلز۔ سینئرز 40 پلس اورسینئرز60 پلس ڈبلز کے مقابلے ہونگے جبکہ مینز سنگلز اور ڈبلز کے سندھ ریکنگ ایونٹ بھی ٹورنامنٹ میں شامل کئے گئے ہیں تمام جونئرز غیر مقامی کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کے قوانین کے مطابق ڈیلی الاونس دیا جائے گا جبکہ غیر مقامی جونئر مین ڈرا کھلاڑیی اکنامی کلاس ریلوے کراے کے بھی حق دار ھونگے ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ پہلی نومبر ہے
انٹریز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر علی منصور زیدی کو کراچی کلب یا محمد خالد رحمانی کو ای میل ایڈریس sindhtennis@gmail.com یا واٹس ایپ نمبر0300 3607209پر بھیجی جا سکتی ہے۔ آرگانیزینگ کمیٹی کے صدر سلیمان یوسف ہیں جبکہ عبدالہ کھتری سینئر نائب صدر ۔ محمد عمران، شمائل تجمل، اور عدنان امیننائب صدور ہیں۔ محمد خالد رحمانی ریفری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر علی منصور زیدی ہیں سرور حسین میڈیا کو آرڈینیٹر ہیں