کرنل (ر) شجاع خانزادہ میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 15نومبر کو ہوگی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز)  سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ منگل کے روز نشترپار ک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہوگیا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 15نومبر بروز بدھ کو جمنیزیم ہال میں صبح 10بجے منعقد ہوگی، صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عبدالجواد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔