کرن کلب نے اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ جیت لی.

اسلام آباد (اسپورٹس ورلڈ نیوز) اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب نے قائد اعظم کلب کو 6-5 پنلٹی ککس سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کرلیا، اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بادھانہ ملک حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش ایواڈ تقسیم کئے۔ قائد اعظم کلب کے کامران کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور ینگسسٹرز کلب کے خلیق الزمان کو ٹاپ سکور کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ گذشتہ روز کراچی کمپنی گرائونڈ میں لیگ کا فائنل میچ کرن کلب اور قائداعظم کلب کے درمیان کھیلا گیا، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں کرن کلب کی جانب سے فریدین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے دوسرے ہاف کے 34 ویں منٹ میں قائداعظم کلب کے کامران گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،میچ فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی ککس دیئے گئے جس پر کرن کلب نے پانچ اور قائداعظم کلب نے چار گول کئے،ریفری کے فرائض دلاور حسین جبکہ میچ کمشنر کے شاہد صدیق نے انجام دیئے۔
لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کلب شامل تھیں