کرکٹ : پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ,کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ اور نیشنل ٹی20 کے لئےطلب کر لیاگیا

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیربئین پریمئیر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پی سی بی نے کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ اور نیشنل ٹی20 کے لئےطلب کر لیا ۔ شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی، شعیب ملک اور شاداب خان سی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں ان کھلاڑیوں کو20 اگست تک واپس آنے کی لئے کہا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد22 اور23 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس شیڈول ہیں جبکہ ان کرکٹرز کے نام25اگست سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے لئے بھی شامل ہیں۔ کھلاڑی سی پی ایل چھوڑ کر وطن واپسی کے احکامات کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے بورڈ کے ساتھ رابطہ کر کے معاملات طے کر رہے ہیں۔ لیکن پی سی بی کا موقف یہی ہے کہ کرکٹرز کو واپس آنا ہے۔ پی سی بی ایک دو کرکٹرز کو بھی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس سے دوسرے کھلاڑیوں کو اچھا پیغام نہیں جائے گا۔