کرکٹ کے میدان سے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز،، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایوارڈ کیلئے پاکستان صحافی عبد المحی شاہ کو پینل میں شامل کر لیا

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز) کرکٹ کے میدان سے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایوارڈ کیلئے پاکستان صحافی کو پینل میں شامل کر لیا .سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبد المحی شاہ کو آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی میں شامل کیا گیا . عبد المحی شاہ بہترین کرکٹر, ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے چناو کے پینل میں شامل ،آئی سی سی جنوری کے آخر میں پینل کے فیصلے کا اعلان کرئے گی عبد المحی شاہ گزشتہ 30سالوں سے سپورٹس جرنلزم سے منسلک ہے. عبد المحی شاہ متعدد کرکٹ ورلڈ کپ ,انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بھی کور کر چکے ہیں .عبد المحی شاہ واحد پاکستانی صحافی ہے جنہیں آئی سی سی نے اپنے پینل میں شامل کیا