کر کٹ : آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، پہلی پوزیشن پرپاکستان کا قبضہ برقرار ، بلے بازوں میں بابراعظم پہلے جبکہ باولنگ میں شاداب کا دوسرا نمبر

دبئی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے اور انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوویں جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئس چوتھے، پاکستان کے فخر زمان پانچویں، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل چھٹے، بھارت کے لوکیش راہول ساتویں، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نوویں اور بھارت کے روہت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ایش سودھی چوتھے، انگلینڈ کے عادل راشد پانچویں، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا چھٹے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ساتویں، پاکستان کے فہیم اشرف آٹھویں، پاکستان ہی کے عماد وسیم نوویں اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل سب سے آگے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ چوتھے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا پانچویں، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی چھٹے، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ ساتویں، سکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن آٹھویں، زمبابوے کے سین ولیمز نوویں اور پاکستان کے محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔