کر کٹ : آسٹریلیا ۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسراٹیسٹ کل سے چٹا گانگ میں کھیلے گا،دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم تبدیل کی جس سکتی ہے : ڈیرن لیہم آسٹریلین کوچ

چٹا گانگ (سپورٹس ورلڈ نیوز) آسٹریلین کر کٹ ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل چار ستمبر سے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹا گانگ میں کھیلے گی ۔ اس سے پہلے دورہ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شیر بنگلہ کر کٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں آسٹریلیا کو 20رنز سے شکست دے کر پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں شکست کو لے کر آسٹریلین کوچ ڈیرن لیہم دوسرے ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیوں دو سے تین تبدیلیوں کو خارض از امکان نہیں دے رہے انکا کہنا ہے کہ تین سے چار کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں مایوس کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپراورتیسرے نمبر پر کھیلنے کے لئے آنے والے بلے باز میں سے کسی ایک کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ سپنرز کے ساتھ کھیلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ڈیرن لیہم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے کرنا ہے کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں۔