کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ : نشترکلب نے آرام باغ کلب کو 57-56 سے ہرادکر سیمی فائنل کے لیے کو لیفائی کرلیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کے بی اے کے زیر اہتمام پاسوا کے تعاون سے منعقد ہونے والے کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ کورٹ پرنشترکلب نے آرام باغ کلب کو 57-56 سے ہرادیا اور سیمی فائنل کے لیے کو لیفائی کرلیا۔اومیگاز نے ون یونٹ کو 43-37 سے شکست دے دی نشترکی جانب سے طلحہ امجد نے 19 علی چن زیب نے 12 اور اسد علی نے 10 آرام باغ کی جانب سے راج کمار 25 طحہ احمد 13 اور فہد انور نے 6 پوائنٹس اسکور کئے اومیگاز کی جانب سے انیس اظہر 14 تیمورظہر 14 اور نقاش علی 10 ون یونٹ کی جانب سے محمدطحہ 16 ارسلان حسین 12 نوفل علی 6 ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج منگل 13 فرروی کو 8:00 بجے شروع ہونگے۔

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/