کمشنر کراچی سٹی میراتھن 3 فروری کو شہرقائد میں میں منعقد کی جائے گی ،جو تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی ۔ سید صلاح الدین احمد

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ کمشنر کراچی سٹی میراتھن کے حوالے سے انتظامات کا بھر پور طریقے سے آغاز کردیا گیا انشا اللہ 3فروری 2019 کو شہر قائد میں منعقد ہ کمشنر کراچی سٹی میراتھن تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا ،میراتھن کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں شہر کراچی کا سافت امیچ اُجاگر ہوگا تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد میراتھن میں بھر پور شرکت کریں اور اسے بھر پور طریقے سے کامیاب بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2019 کے افتتاحی و اختتامی تقریب انتظامات کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،خالد جمیل شمسی ،سید گوہر رضا زیدی ،انور فاروقی ،عظمت اللہ خان ،شمس الضحیٰ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں میراتھن کی تیاریوں اور افتتاحی و اختتامی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا اور لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ،میراتھن انتظامات کے حوالے سے دوسرا اجلاس مورخہ12جنوری2019 بروز ہفتہ دوپہر 2بجے معین خان کرکٹ اکیڈمی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں منعقد ہوگا ۔