کورین ایمبیسیڈر تااییکوانڈو نیشنل چیمپیئن شپ کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ایک ہزار سے زائد آفیشلز و پلیئرز حصہ لیں گے : کرنل (ر) وسیم احمد

اسلام آباد(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد نے کہا ہے کہ 12ویں کورین ایمبیسیڈر تااییکوانڈو نیشنل چیمپیئن شپ تائیکوانڈو کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی.انہوں نے اسپورٹس ورلڈ سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ 12 ویں کورین ایمیسیڈر تائیکوانڈو نیشنل چیمپیئن شپ جو کہ اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے.مزکورہ چیمپیئن شپ میں تمام صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہزار سے زائد آفیشلز و پلیئرز حصہ لے رہے.انشاء اللہ مزکورہ چیمپیئن شپ تائیکوانڈو کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی.چیمپیئن شپ میں بڑی تعداد جونیئر پلیئرز کی شرکت کررہی جس سے گراس روٹ پر تائیکوانڈو کو فروغ ملے گا اور نچلی سطح سے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا.انہوں نے مزید کہا کہ مزکور چیمپیئن شپ کے دوران ٹیکنیکل و آفیشل کورسسز بھی رکھے گئے ہیں. تاکہ ہمارے آفیشلز کو جدیدتیکنیک کے زریعے عبور حاصل ہو.اس حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں.انشاء اللہ 12 ویں کورین ایمبیسیڈر تائیکوانڈو نیشنل چیمپیئن شپ کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا.