کک باکسنگ کلب آف پاکستان کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) کک باکسنگ کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام اختر کالونی کراچی میں کک باکسنگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں آل سندھ اوپن کراٹے ٹیلنٹ کونٹیسٹ میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے گئے اور کلب کے سینئر کھلاڑیوں، انسٹرکٹرز اور عہدیداروں نے چیمپئین شپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر ماسٹر ملک محمد ایاز تھے جبکہ اس موقعے پر پاکستان کے بانی و سیکریٹری شہزاد احمد بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کک باکسنگ کلب آف پاکستان کے روح رواں اور سندھ ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ماسٹر راجہ ایم ٖغضنفر کو تعریف سرٹیفکیٹ ایوارڈ کیا جبکہ کامیاب کھلاڑیوں میں آل سندھ کراٹے اوپن کے سرٹیفکیٹ بھی ایوارڈ کئے گئے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں کک باکسنگ کلب اینڈ مارشل آرٹ اکیڈمی کی گرلز ٹیم میں ھدیٰ، فجر، ریحاب اور عروج نے سلور میڈل کے سرٹیفکیٹس جبکہ بوائز میں سلیم خان، عادل بن بادشاہ اور روحیل شہزاد نے گولڈ میڈل کے سرٹیفکیٹ اور فہد جہانگیر، راجہ ارحم، نبیل قرشی، اوسامہ، حمزہ، عبدالرحمن، غلام اختر، ذیشان اختر، شیخ مصطفیٰ اور مظہر علی نے سلور میڈل کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔