کھیلوں میں حصہ لینے والوں کا مستقبل روشن, اور کامیابی ان کا مقدر ہے :ونگ کمانڈر محمد اقبال

حیدرآباد (سپورٹس ورلڈ نیوز ) کھیلوں میں حصہ لینے والوں کا مستقبل روشن ہے اور کامیابی ان کا مقدر ہے کھیل ڈسیپلین سکھاتے ہیں ان خیا لات کا اظہار آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف حیدرآباد ونگ کمانڈر محمد اقبال کریو سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس حیدرآباد میں اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے ذیر اہتمام دوسرے انٹر اسکول اسپورٹس گالا 2017ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے معیار سے اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایس پی او نے اسپورٹس گالا منعقد کر کے اپنی روایت کو بر قرار رکھا ہے اور شاندار انداز میں کھیلوں کے مقابلے کا آغاز کیا ہے جوکہ قابل قدر ہے کیونکہ یہی کھلاڑی ہمارے ملک کا سر مایہ ہیں یہ جتنے مضبوط ہوں گے پاکستان اتنا ہی مضبوط ہوگا ، اس موقع پر آرگنائز نگ کیمیٹی کی چرپرسن معروف انٹرنیشنل جمناسٹ مریم کریو نے کہا کہ اسپورٹس پروموشن آرگنائز یشن اپنی مدد آپ کے تحت کھیلوں کے فروغ میں اہیم کردار ادا کر رہا ہے جس سے کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہورہا ہے اور نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اس موقع پر چیرمین اسپورٹس پروموشن آرگنائز یشن عامر کفایت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ٖصرف اور صرف نوجوانوں کی فٹنس بر قرار رکھناہے کیونکہ نوجوان طلبہ موبائل اور کمپیٹور کی وجہ سے اپنی فٹنس ختم کرتا جارہا ہے کھیلوں کے میدانوں میں مقابلے ہوتے رہیں گے تو نوجوان طلبہ فیٹ رہیں گے، اس موقع پر مہمان خصوصی محمداقبال کریوں نے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا اعلان کیا جبکہ نباء بھٹی نے کھلاڑیوں سے حلف لیا.

آرگنائزنگ سیکریٹری رمیز شیخ نے مہمان خصوصی کو اجرک اور عامر کفایت نے یادگاری سونیر پیش کیا جبکہ کی وائس چیرمین ریحانہ بھٹی نے آرگنائزنگ کمیٹی کی چیر پرسن مریم کریو کو اجرک اور اسرار علی چانڈیو نے شیلڈ پیں کی جبکہ مہمان خصوصی محمد اقبال کریو نے عقل احمد ، عبدالحمید راجپوت ، یاسین شیخ،مصباح محمود ، بشری عارف کو اجرک کے تحائف دیئے افتتاحی تقریب کے بعد مہمان خصوصی محمد اقبال کریو نے ٹگ آف وار کے ایونٹ کا افتتاح کیا کھیلے گئے گرلز کے فائنل مقابلے میں حیات گرلز ہائر سکنڈری اسکول نے پبلک گرلز اسکول کو 2-0سے ہراکر ونر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا بوائز کے مقابلے میں سٹی اسکول جناح کیمپس نے دی ایجوکیٹر لطیف آباد کو 2-0سے شکست دے کر چیمپین بنے کا اعزاز حاصل کیا میچز کو اعجاز شیخ اور جمیلہ باری نے سپروائز کیا دیگر آفیشل میں انیلا خان، شمائیلہ ارم صنم رند بلوچ، رمیز خان ،نقاش مزمل، ناظم عباسی، صدف خان ،فیصل خان، حسن علی پیر ذادہ تھے جبکہ آفیشل میں ریحان شیخ، مس عفت ہاشمی، مس کوثر سلطانہ صدیقی، امجد علی ،نعمان احمد،رابعہ بھٹی رابعہ عامر ، مریم عامر ، سید بشارت علی ،سید حارث علی اور دیگر موجود تھے۔