کھیلوں کو فروغ دیکر صحت مند معاشرے کا قیام اور قیام امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ :گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اولمپئن اصلاح الدین کی قیادت میں اسپورٹس آرگنائزرز کے وفد کی ملاقات وفد میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،سیکریٹری احمد علی راجپوت ،اسپورٹس کے معروف سرپرست ندیم احمد اور دیگر موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ کھیلوں کو فروغ دیکر صحت مند معاشرے کا قیام اور قیام امن کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے اسپورٹس آرگنائزر کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کریں میرا بحیثیت گورنر سندھ ہر ممکن تعاون اُن کے ساتھ رہیگا اس موقع پر اسپورٹس آرگنائزروں نے گورنر سندھ کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا۔