کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ضروری ہیں تاکہ طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو : ریحان خانزاداہ

حیدرآباد (اسپورٹس ورلڈ نیوز)  پر امن معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے اہم ثابت ہوتے ہیں ،کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ضروری ہیں تاکہ طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو اور وہ آگے چل کر اپنی صلاحیتوں سے اپنے شہر کا نام روشن کر سکیں ان خیالات کا اظہار اے ار لیبرکینٹ کے سی او ریحان خانزاداہ نے اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے ذیر اہتمام منعقدہ دوسرا انٹر اسکول اسپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کے مقابلے ذیادہ سے ذیادہ منعقد کئے جاسکیں انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کھلاڑیوں کو فروغ دینا ہے تا کہ وہ معاشرے میں کامیاب انسان بن کر قوم کی خدمت کرسکیں،اس موقع پر سردار حاکم نوحانی نے کہا کہ ایس پی او کے کھیلوں کے مقابلے طلبہ کے لئے کھلاڑیوں میں ایک اچھا اضافہ ہے اگراسپانسر شپ ملے تو ایس پی او کھیلوں کے شاندار مقابلوں منعقد کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر فوکل پرسن برائے اسپورٹس جامشورو چیرپرسن آرگنائزنگ کمیٹی مریم کیریونے کہا کہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ میں ایس پی اواہم کردار ادا کررہی ہے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا تعاون جاری رہا تو ایس پی او اور بھی شاندار مقابلے منعقد کراتی رہے گی،اس موقع پر فوکل پرسن برائے اسپورٹس مٹیاری عقیل احمد، فوکل پرسن برائے اسپورٹس ٹنڈوالہیار عبدالحمید راجپوت، وائس چیرمین ریحانہ بھٹی، یاسین شیخ، سلیم شیخ ،وسیم خان ،مصباح محمود ،بشری عارف ، سید مسرت علی ، ذاہد بلوچ،اعجاز شیخ ،رمیز شیخ، اسرار علی چانڈیو، ناظم عباسی، صدف خان ، فیصل خان، نقاش مزمل ،رمیز خان کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی، آخر میں مہمان خصوصی ریحان خانزادہ، مریم کیریو، عقیل احمد، عامر کفایت، ریحانہ بھٹی ،عبدالحمید راجپوت اور دیگر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔