کھیل امن اور محبت کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے ،کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی خدمت کے لئے ہر طرح تعاون کروں گا ۔اسلم سنجرانی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد اسلم سنجرانی نے کہا ہے کہ کھیل امن اور محبت کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے ،کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ہر طرح مدد کے لئے جہاں بھی ضرورت ہوئی حاضر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی کلب میں پاکستان امیچر باڈی بلڈنگ گلڈ کے زیر اہتمام ٹاپ ٹین باڈی بلڈروں اور مسٹر پاکستان کے مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسلم سنجرانی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ کھیل معاشرے کا اہم ستون ہے اور بعض ممالک میں پاکستان کی پہچان ہمارے عظیم کھلاڑی ہیں جو دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ قیام امن اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں تقریب سے گلڈ کے سیکریٹری سکندر بلوچ اور نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ مبین قریشی نے مقابلوں کی رپورٹ پیش کی مقابلوں میں پورے ملک سے 65باڈی بلڈروں نے شرکت کی جس میں کراچی کے احمد شاہ مسٹر پاکستان اور کراچی کے ہی ریحان رفیق جونیئر مسٹر پاکستان منتخب ہوئے جبکہ ٹاپ ٹین کا ٹائٹل بھی کراچی کے احمد شاہ نے حاصل کیا ۔

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1