کھیل دوستی اور محبت کے مضبوط رشتے استوار کرتے ہیں ۔ راؤ نزاکت علی الصغیر ہاکی کلب سے شکست پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب کی فتو حات کو دھچکہ

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) کھیل دوستی اور محبت کے مضبوط رشتے استوار کرتے ہیں ۔ پاکستا ن انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اور الصغیر ہاکی کلب کے مابین اولمپےئن حنیف خان اورڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ نمائشی ہاکی میچ میں مہمان خصو صی راؤ ٹریول اینڈ ٹورز کے چیف ایگزیکٹیو راؤ نز اکت علی نے کیا ۔کھیل باہمی رشتوں کو نہ صرف مضبوط کرتا ہے بلکہ مختلف لسا نی اکائیوں کے مابین فاصلوں کو کم کر کے ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ء پیدا کر تا ہے ۔ یہ خدمت قومی کھیل ہاکی کے ذریعے پاکستان انسٹیٹو ٹ آف ہاکی کی ٹیم پورے پاکستان میں جس انداز سے سر انجام دے رہی ہیں ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ ہمیں ہاکی کے فروغ کے لئے اخلاص سے محنت کر نے والوں کی سر پرستی کر نی چائیے ۔ یہ قومی خدمت بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی ہے ہمیں متحد ہو کر ہاکی کی ماضی کی شاندار اور پر وقار روایات کو زندہ کر نا چاہئے اس موقع پر اولمپےئن حنیف خان ، کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چےئرمین گلفراز خان ، سینےئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد ، کونسلر محسن علی خان ، پاکستا ن انسٹیٹیوٹ آف ہا کی کے بانی و اعزازی سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال ، صدر زاہد شہاب ، جوائنٹ سیکریٹری امتیاز الحسن ، اخلاق حسین ، عاطف نور ، عمر عباسی ، راؤ انوار احمد ، راشد چو دھری و دیگر مو جود تھے ۔پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب اور الصغیر ہاکی کلب کے مابین میچ دو نوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل کی وجہ سے یادگار رہا ۔ ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر یکے بعد دیگرے حملوں کے با وجود آخری چند لمحات تک کوئی گول نہ ہو سکا ۔ میچ کی اختتامی وصل سے چند لمحے پہلے الصغیر ہاکی کلب کے علی مسرت نے زور دار ہٹ لگا کر گیند جال میں پھینک دی اس طرح پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب کی فتو حات کو برک لگ گئی ۔