کھیل طلباء میں مثبت رحجان پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا فعال رکن بھی بناتے ہیں،عرفان نیازی

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ کھیل طلباء میں مثبت رحجان پیدا کر نے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا فعال رکن بھی بناتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ایجوکیٹرز بوائزسکول ،سٹلائٹ ٹاؤن میں سالانہ کھیلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسکول کے چیئرمین امیتاز رفیع، پرنسپل میڈم سعادیہ، ایڈمنسٹر شائمہ عظیم،سپورٹس کوآڈینیٹرشاہد اقبال اورقومی باسکٹ بال کے کوچ ریاض ملک کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، عرفان نیازی نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تعلیم و تربیت کے لئے بہتر دماغ اور توانائی کی ضرورت ہے جو صحت کے بغیر ناممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے ہونگے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور ان تعلیمی اداروں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بڑے ، بڑے نام پیدا کئے،آخر پر مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے،

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/