کینن فوم چیلنج کپ:چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں مغل پورہ جم خانہ کا مقابلہ دھرمپورہ جم خانہ کلب سے ہو گا

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا چوتھاکوارٹر فائنل 18اگست بروز ہفتہ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں دھرمپورہ جم خانہ اور مغلپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔اس اہم میچ میں پی سی بی ایلیٹ پینل امپائرز عرفان دلشاد اور قیصر وحید مپائرنگ جبکہ وارث بشیر اسکورر کے فرائض انجام دیں گے ۔گولڈن سٹار کرکٹ کلب ،گڑھی شاہو جم خانہ اور ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب کی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔ٹورنامنٹ سیکرٹری شہبازعلی کے مطابق سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ تمام ووٹرز اور نان ووٹرز کلبوں نے حصہ لیا ۔